جاز ٹیپ بال کلیش کے چوتھے کامیاب ایڈیشن کا انعقاد

جاز ٹیپ بال کلیش کے چوتھے ایڈیشن کا کامیاب انعقاد مکمل کر لیا، جس میں پاکستان کے نمایاں ٹیپ بال کرکٹ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پانچ روزہ ٹورنامنٹ گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں منعقد ہوا۔منگل کو جاری بیان کے مطابق ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے درمیان مقابلوں، کھلاڑیوں کی نمایاں کارکردگی اور مسابقتی فارمیٹ نے شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):جاز ٹیپ بال کلیش کے چوتھے ایڈیشن کا کامیاب انعقاد مکمل کر لیا، جس میں پاکستان کے نمایاں ٹیپ بال کرکٹ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پانچ روزہ ٹورنامنٹ گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں منعقد ہوا۔منگل کو جاری بیان کے مطابق ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے درمیان مقابلوں، کھلاڑیوں کی نمایاں کارکردگی اور مسابقتی فارمیٹ نے شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

اس ایونٹ نے پاکستان میں مقبول اور دیرینہ ٹیپ بال کرکٹ کی ثقافت کے فروغ کے لیے جاز کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔ گلی محلوں کی ٹیپ بال کرکٹ کو سٹیڈیم کی سطح تک پہنچانے کے مقصد سے منعقد کیے گئے اس ٹورنامنٹ میں تیمور مرزا، خرم چکوال اور فہد میاں چنوں سمیت معروف کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ تمام میچزتماشا پر پر براہِ راست نشر کئے گئے شائقین نے جاز ٹیپ بال کلیش کے لئے موزوں ماحول فراہم کیا۔

ٹورنامنٹ میں معروف ٹیپ بال کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے علاقائی ٹیلنٹ کو بھی براہِ راست اور ملک گیر ڈیجیٹل ناظرین کے سامنے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا۔ پانچ روز تک ہزاروں شائقین نے جناح سٹیڈیم میں سنسنی خیز مقابلے دیکھے جبکہ ملک بھر کے ناظرین ڈیجیٹل طور پر اس ایونٹ سے جڑے رہے۔جاز جی ایس ایم کے صدر کاظم مجتبیٰ نے کہا کہ ٹیپ بال کرکٹ طویل عرصے سے پاکستان کی گلیوں کی پہچان رہی ہے، یہ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو نکھارتی ہے اور کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے۔