گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں مختلف شخصیات اور وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں، اچھی طرز حکمرانی اور دورافتادہ علاقوں کی تعمیر و ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں مختلف شخصیات اور وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 01 ستمبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں مختلف شخصیات اور وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں، اچھی طرز حکمرانی اور دورافتادہ علاقوں کی تعمیر و ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی کو یقینی بنانا ہی اچھی طرزِ حکمرانی کی اصل کامیابی ہے۔ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عام بالخصوص غریب اور پسماندہ عوام تک پہنچانے کیلئے مزید ٹھوس و مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کی نسبت دیہی علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات اور دیگر مسائل کے حوالے سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت متوازن اور یکساں ترقی کے اصول پر یقین رکھتی ہے اور صوبے کے دورافتادہ و پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل، اداروں کی مؤثر کارکردگی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم اچھی حکمرانی کے بنیادی تقاضے ہیں۔ انہوں نے گورننس میں شفافیت، ذمہ داری اور جوابدہی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی سازی کے عمل میں عوامی نمائندوں، سول سوسائٹی اور متعلقہ طبقات کی موثر شرکت کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
حکومت اور عوام کے درمیان مضبوط رابطہ ہی پائیدار ترقی کی بنیاد بن سکتا ہے۔ عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی کیلئے تمام متعلقہ اداروں، منتخب نمائندوں اور معاشرے کے مختلف طبقات کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ گورنر بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی فلاح، متوازن ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا تاکہ ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر علاقے اور ہر طبقے تک پہنچ سکیں۔







