آئی جی پنجاب کا زیر تعمیر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی فیروزوالا کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

آئی جی پنجاب کا زیر تعمیر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی فیروزوالا کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

لاہور۔1ستمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے زیر تعمیر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی فیروزوالا کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جسٹس (ر) سردار احمد نعیم اور سینئر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے آئی جی پولیس کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے سکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی راستوں اور دیگر سکیورٹی امور بارے بریفنگ دی۔

عبدالکریم نے متعلقہ افسران کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی فول پروف سکیورٹی کے لیے موثر، مربوط اور جامع اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔آئی جی نے سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے، پولیس افسران اور متعلقہ اداروں کے مابین مربوط رابطہ یقینی بنانے اور تمام حفاظتی اقدامات کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی۔