ڈسکہ کی دو باصلاحیت بہنیں ورلڈ نومَیڈ گیمز میں ماس ریسلنگ ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی
ڈسکہ کی دو باصلاحیت بہنیں ورلڈ نومَیڈ گیمز میں ماس ریسلنگ ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی

مزید خبریں
ڈسکہ۔ 01 ستمبر (اے پی پی):ڈسکہ شہر سے تعلق رکھنے والی دو باصلاحیت بہنیں زینب ریاست اور صائقہ ریاست ورلڈ نومَیڈ گیمز 2026 میں ماس ریسلنگ ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ 31 اگست سے شروع ہونے والے عالمی کھیلوں کے یہ مقابلے 6 ستمبر تک کرغزستان میں جاری رہیں گے جن میں مختلف روایتی کھیلوں کے ساتھ ماس ریسلنگ بھی شامل ہے۔ زینب ریاست ماس ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
وہ قومی سطح کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں اور اپنی شاندار کارکردگی کے باعث ڈسکہ اور پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں، اسی طرح ان کی بہن صائقہ ریاست بھی ماس ریسلنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ صائقہ ریاست ایشین گیمز میں براؤنز میڈلسٹ رہ چکی ہیں اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں ۔توقع ہے کہ وہ گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کریں گی۔







