وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان میں خصوصی آپریشن کیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خصوصی آپریشن 1500 کلو غیر معیاری خوراک تلف بھاری جرمانے عائد

مزید خبریں
ملتان ۔ 02 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان میں خصوصی آپریشن کیا۔
سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر پنجاب سلمیٰ بٹ اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے ملتان کا دورہ کیا اور کارروائیوں کی نگرانی کی۔ اس دوران دو معروف ریسٹورنٹس اور ایک بیکری پروڈکشن یونٹ کی چیکنگ کی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 1500 کلو غیر معیاری خوراک تلف کردی گئی جبکہ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر فوڈ بزنس مالکان کو 10،10 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ناقص انتظامات اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر دونوں ریسٹورنٹس اور بیکری پروڈکشن یونٹ کو اصلاح تک بند کردیا گیا۔ ت
رجمان کے مطابق ریسٹورنٹس میں کھانوں کی تیاری کے لیے غیر معیاری گوشت، ناقص اور کھلے اجزاء استعمال کیے جارہے تھے۔ اس کے علاوہ آلودہ فریزرز میں خوراک ذخیرہ کرنے، باسی سبزیوں کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات بھی پائے گئے، جس پر فوڈ بزنس مالکان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ بیکری پروڈکشن یونٹ کی چیکنگ کے دوران پروڈکشن ایریا میں حشرات کی موجودگی جبکہ خام مٹیریل میں ذرات پائے گئے۔ ان خلاف ورزیوں پر بیکری انتظامیہ کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا اور یونٹ کو اصلاح تک بند کردیا گیا۔
اس موقع پر سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر پنجاب سلمیٰ بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاوٹ، جعل سازی اور صفائی ستھرائی کے معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے فوڈ اتھارٹی حکام کو ہدایت کی کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔








