آسٹریلیا کی جزیرہ ریاست تسمانیہ میں واقع تاریخی تانبے کی کان15 سال بعد 2029 میں دوبارہ پیداوار شروع کرے گی،اسے 2014 میں دو الگ الگ حادثات میں 3 کارکنوں کی ہلاکت کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔
آسٹریلیا کی تاریخی تانبے کی کان 2029 میں دوبارہ پیداوار شروع کرے گی

مزید خبریں
کینبرا۔2ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی جزیرہ ریاست تسمانیہ میں واقع تاریخی تانبے کی کان15 سال بعد 2029 میں دوبارہ پیداوار شروع کرے گی،اسے 2014 میں دو الگ الگ حادثات میں 3 کارکنوں کی ہلاکت کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔
شنہوا کے مطابق تسمانیہ کی حکومت نے بدھ کو جاری بیان میں جنوبی افریقا کی مائننگ کمپنی سبیانےسٹل واٹر (Sibanye-Stillwater) کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا جس کے تحت ریاست کے مغربی ساحل پر واقع ماؤنٹ لائل تانبے کی کان میں 2029 سے دوبارہ پیداوار شروع کی جائے گی۔ تسمانیہ کے وزیر برائے کاروبار، صنعت اور وسائل فیلکس ایلس نے بیان میں کہا کہ کان کی دوبارہ پیداوار شروع ہونے سے 300 تک ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کان کی دوبارہ پیداوار کا آغاز خطے میں نئی سرمایہ کاری، اچھی اجرت والی ملازمتیں اور طویل مدتی معاشی اعتماد لائے گا۔ منصوبے پر عملی کام 2027 کی پہلی ششماہی میں شروع ہونے کی توقع ہے جبکہ اس کے لیے تقریباً 490 ملین آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 350 ملین امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری مختص کی گئی ہے۔ یہ کان 1890 کی دہائی میں قائم ہوئی تھی، تاہم 2014 میں دو الگ الگ حادثات میں 3 کارکنوں کی ہلاکت کے بعد اسے بند کر دیا گیا تھا۔







