ستمبر 1965 کی جنگ کے دوسرے روزپاکستانی افواج نے چھمب سیکٹر می 15 ٹینک قبضے میں لئے ،150 بھارتی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا
ستمبر 1965 کی جنگ کے دوسرے روزپاکستانی افواج نے چھمب سیکٹر می 15 ٹینک قبضے میں لئے ،150 بھارتی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):ستمبر 1965 کی جنگ کے دوسرے روزپاکستانی افواج نے چھمب سیکٹر میں مشرق کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے 15 ٹینک قبضے میں لئے اور 150 بھارتی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا،تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری نے پاکستان کو جنگ کی دھمکی دی مگر ساتھ ہی اعتراف کیا کہ گزشتہ روز پاکستانی افواج نے4 بھارتی طیاروں کو مار گرایا،
بھارت کے آرمی چیف جنرل جے این چوہدری نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں اعلیٰ فوجی افسران سے ملاقات کی،دوسری جانب سابق صدر ایوب خان نے پاکستانی قوم سے خطاب میں بھارت کو تنبیہ کی کہ ابتدا ہی سے بھارت کی پاکستان اور کشمیرکے متعلق نفرت اور دشمنی پر مبنی پالیسی کے نتیجے میں سنگین صورتحال پیدا ہوئی،بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور پاکستان کشمیریوں سے اپنا وعدہ پورا کرے گا۔آزاد کشمیر کے سابق صدر سردارعبدالقیوم نے بھارت کو خبردار کیا کہ بھارتی افواج نے جارحیت کا ارتکاب کرکے اپنی موت کو خود دعوت دی ہے۔
بین الاقوامی مبصرین نے بھارت کی جانب سے فضائی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہارکیا ،بھارتی افواج کی جارحیت کے پیشِ نظر تمام فارمیشنز کو2 ستمبرکی صبح تک کنسنڑیشن ایریاز سنبھالنے کے وارننگ آرڈرز جاری کر دیے گئے،کشمیر کے محاذ پر پاک فوج نے سونا مرگ کے نزدیک ایک بھارتی پلاٹون کا مکمل صفایا کرتے ہوئے دشمن کے ٹھکانوں اور تنصیبات پر حملے جاری رکھے۔پاکستانی افواج نے چھمب سیکٹر میں مشرق کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے 15 ٹینک قبضے میں لئے اور 150 بھارتی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا۔








