قلات پولیس کی کارروائی ، موٹر سائیکل چور گینگ کے 3 کارندے، پانچ مفرور ملزمان گرفتار
قلات پولیس کی کارروائی ، موٹر سائیکل چور گینگ کے 3 کارندے، پانچ مفرور ملزمان گرفتار

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 02 ستمبر (اے پی پی):قلات پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں مبینہ طور پر ملوث گینگ کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا جبکہ مختلف مقدمات میں مطلوب پانچ مفرور ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ بدھ کو ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او قلات ماہیوال خان جاموٹ نے بتایا کہ شہر میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی شکایات پر ایس ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ کی ہدایت پرپولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔ پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مغلزئی سے محمد اختر کو گرفتار کرکے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کی نشاندہی پر پسِ شہر میں ایک خالی مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں پر مزید دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو موٹر سائیکلیں، بڑی تعداد میں موٹر سائیکلوں کے اسپئیر پارٹس اور چوری شدہ بجلی کی تاریں برآمد ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور موٹر سائیکل چوری کی دیگر وارداتوں سمیت چوری شدہ پرزہ جات اور بجلی کی تاروں کی خرید و فروخت سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ڈی ایس پی ماہیوال خان جاموٹ نے کہا کہ پولیس نے ایک مقدمے میں مطلوب پانچ مفرور ملزمان آدم خان، امان اللہ، مشتاق احمد، محمد نعیم اور گل زیب کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں جبکہ شہریوں سے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دینے کی اپیل کی گئی ہے۔








