اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےجمعرات کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان آئیسکو کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کا جمعرات کیلئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےجمعرات کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ترجمان آئیسکو کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
3 ستمبر 2026ء کو اسلام آباد سرکل صبح 7 سے 11 بجے تک ضیاء مسجد، ہائی وے، اقبال ٹائون فیڈرز، صبح 5 بجے سے دن 12 بجے تک وارث ویلی،کھڈراپور، کھنہ ایسٹ، غور ی گارڈن فیڈرز صبح8بجے تا دن12بجے تک پیر سوہاوہ فیڈر-جی ایس او سرکل ، صبح 9بجے سے شام 4بجے تک 132کے وی اے ڈبلیو سی، ایچ ایم سی ٹیکسلا،132کے وی سنگجانی برہان، صبح 8بجے سے شام6 بجے تک،
132-KV کہوٹہ سٹی-پلندری ، نیو واہ باہتر موڑ گرڈ سٹیشن اور گردونواح کے علاقے بند رہیں گے۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔







