پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کیلئے برمنگھم پہنچ گئی،پی سی بی ترجمان

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے لیے برمنگھم پہنچ گئی، جہاں عبداللہ فضل، عرفات منہاس اور عمران رندھاوا نے بھی قومی سکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔

لاہور۔3ستمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے لیے برمنگھم پہنچ گئی، جہاں عبداللہ فضل، عرفات منہاس اور عمران رندھاوا نے بھی قومی سکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم 4 ستمبر کو ایجبسٹن کرکٹ گرائونڈ میں صبح ساڑھے 9 بجے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 9 ستمبر کو برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔