صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

جمعرات کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدر مملکت نے 15 بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کی سرحدوں کے دفاع اور امن و استحکام کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز کا عزم قابلِ تحسین ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کو پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔