نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، پاکستان کی آئندہ کثیرالجہتی سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، پاکستان کی آئندہ کثیرالجہتی سفارتی سرگرمیوں کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں پاکستان کی آئندہ کثیرالجہتی سفارتی سرگرمیوں بشمول اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ کے خصوصی سیکرٹری برائے اقوام متحدہ نے نائب وزیراعظم کو آئندہ سرگرمیوں کی تیاریوں اور اہم امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کی ترجیحات کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی اور متعلقہ حکام کو جامع تیاریوں اور موثر رابطہ کاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کے متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔








