پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1299ٹریفک حادثات ، 06افراد جاں بحق،1461زخمی

پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1299ٹریفک حادثات ، 06افراد جاں بحق،1461زخمی

لاہور۔3ستمبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1299ٹریفک حادثات میں 06افراد جاں بحق اور1461زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیوکے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1299ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 658افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ803معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 885ڈرائیورز،89کم عمرڈرائیورز، 423مسافراور159پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ترجمان کے مطابق251 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت285متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد101حادثات میں 115متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورملتان 94حادثات میں 98متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔