یومِ دفاع و شہدا پر شوبز سٹارز کا شہدا کو خراج عقیدت

یومِ دفاع و شہدا پر شوبز سٹارز نے وطن سے والہانہ محبت کا اظہارکیاہے اورروشن پاکستان کےعزم کا اعادہ کیا ہے ۔

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):یومِ دفاع و شہدا پر شوبز سٹارز نے وطن سے والہانہ محبت کا اظہارکیاہے اورروشن پاکستان کےعزم کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے پاکستانی شوبز سے وابستہ اہم شخصیات نے ارض پاک سے تجدید عہدِ وفا کیا ہے،پاکستانی شوبزشخصیات نےوطن کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرپاکستانی فولادی جذبے کا حامل ہےاورہرفرد کی محنت اورکردارہی وطنِ خداداد کی ترقی کی مضبوط بنیاد ہے۔ ہم اہلِ نظراوراہل ِہنر ہونے کیساتھ ساتھ ملک و قوم کی ترقی کیلئے یکجان ہیں۔ ہم اپنی تمام تر توانائیاں اور جذبہ قوم و وطن کی ترقی کیلئے نچھاور کر دیں گے۔

شوبز شخصیات نے کہا کہ ہم اپنے اسلاف کے خوابوں کوپورا کرکے پاکستان کوترقی کی منزل پرلے جائیں گے،پاکستان کواپنی حقیقی منزل پرپہنچانے کیلئے قوم اوراسکے نوجوان آہنی جذبہ اورغیرمتزلزل عزم رکھتے ہیں۔ فنکاروں نے یومِ دفاع و شہدا کو قومی یکجہتی کے عزم کی تجدید اور مادرِ وطن پر اپنی جانیں نثار کرنے والے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا تاریخ ساز دن قرار دیا۔