امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر فریسنو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق شیرف کے دفتر نے بیان میں بتایا ہے کہ امدادی کارکنوں نے سان جوکوئن دریا کے کنارے موجود بلند مقام پر ایک انجن والے چھوٹے طیارے کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا۔ فائر فائٹرز نے طیارے میں لگی آگ پر قابو پالیا …
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک، 2 زخمی

مزید خبریں
واشنگٹن۔6ستمبر (اے پی پی):امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر فریسنو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق شیرف کے دفتر نے بیان میں بتایا ہے کہ امدادی کارکنوں نے سان جوکوئن دریا کے کنارے موجود بلند مقام پر ایک انجن والے چھوٹے طیارے کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا۔ فائر فائٹرز نے طیارے میں لگی آگ پر قابو پالیا اور اسے قریبی گھروں کی املاک تک پھیلنے سے روک دیا۔







