جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی سے 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق میونسپیلٹی لنگوالا کے سربراہ نوربرٹ موشینگا نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ روز ایک عمارت میں اس وقت پیش آیا جب وہاں شادی کی تقریب جاری تھی ۔
جمہوریہ کانگو ، شادی کی تقریب میں آتشزدگی سے 22 افراد ہلاک،متعدد زخمی

مزید خبریں
کنشاسا۔6ستمبر (اے پی پی):جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی سے 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق میونسپیلٹی لنگوالا کے سربراہ نوربرٹ موشینگا نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ روز ایک عمارت میں اس وقت پیش آیا جب وہاں شادی کی تقریب جاری تھی ۔
انہوں نے بتایا کہ متعدد زخمیوں کو علاج کے لیے کنشاسا کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ،تاہم اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ادھر، حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔








