سپینش لالیگا میں بارسلونا کی مسلسل چوتھی فتح،ویلنسیا کویکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 سے ہرا دیا
سپینش لالیگا میں بارسلونا کی مسلسل چوتھی فتح،ویلنسیا کویکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 سے ہرا دیا

مزید خبریں
میڈرڈ۔7ستمبر (اے پی پی):بارسلونا نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے مسلسل چوتھے میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویلنسیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 سے ہرا کر ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مزید مضبوط کرلی ۔یہ بارسلونا کی سپینش لیگ لالیگا میں مسلسل چوتھی فتح ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق بارسلونا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ویلنسیا کی ٹیم کو 0-5 گول سے ہرا دیا۔
بارسلونا کی جانب سے لامین یمل نے دو جبکہ فرمین لوپیز ،رافنھا اور پیڈری نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ لیگ میں مسلسل چوتھی کامیابی کے بعد فاتح ٹیم بارسلونا نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ پیر کو میسٹالا سٹیڈیم، مانیسیس، سپین میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا اور ویلنسیا کی ٹیم آمنے سامنے تھیں جس میں بارسلونا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ویلنسیا کی ٹیم کو بالکل بے بس کر دیا اور بآاسانی 0-5 سے شکست دے دی۔ بارسلونا کی جانب سے لامین یمل نے دو جبکہ فرمین لوپیز ،رافنھا اور پیڈری نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ویلنسیا کی ٹیم میچ میں کوئی نہ کر سکی۔







