یو ایس اوپن ،ٹاپ سیڈ ہیری ہیلیواارا اورہنری پیٹن مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں داخل
یو ایس اوپن ،ٹاپ سیڈ ہیری ہیلیواارا اورہنری پیٹن مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں داخل

مزید خبریں
نیویارک۔7ستمبر (اے پی پی):فن لینڈ کے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور ان کے انگلینڈ کے جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ای ایس پی این کے مطابق فن لینڈ کے ہیری ہیلیواارا اور ان کے برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں اٹلی کے ٹینس کھلاڑی میتھیو آرنلڈی اور ان کے جرمن جوڑی دار جان لینارڈ سٹرف کو شکست دی۔سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں فن لینڈ کے ٹینس سٹار ہیری ہیلیواارا اور ان کے انگلینڈ کے جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کے ٹینس کھلاڑی میتھیو آرنلڈی اور ان کے جرمن جوڑی دار جان لینارڈ سٹرف کوسٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 2-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔








