وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے وفاقی وزیر صحت کو اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے ٹیکنیکل ماہرین کے پمز ہسپتال کے دورے اور جائزے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے ماہرین کی پمز ہسپتال کے حوالے سے بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے وفاقی وزیر صحت کو اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے ٹیکنیکل ماہرین کے پمز ہسپتال کے دورے اور جائزے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے ٹیکنیکل ماہرین نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات، خدمات اور مجموعی کارکردگی کا مقررہ معیار کے مطابق جائزہ لیا۔ٹیکنیکل ماہرین پمز ہسپتال کے کلینیکل، سرجیکل، میڈیکل، ریڈیولوجی اور انتظامی شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔وزارت صحت کے مطابق مختلف مقررہ انڈیکیٹرز کی بنیاد پر پمز ہسپتال کے معیار، خدمات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ٹیکنیکل ماہرین جائزے کے بعد پمز ہسپتال میں بہتری لانے، خدمات کے معیار کو مزید موثر بنانے اور ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جامع سفارشات مرتب کریں گے۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ہدایت کی کہ پمز ہسپتال میں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور ہسپتال کے انتظامی و طبی نظام میں بہتری کو یقینی بنایا جائے۔








