پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف)نے پیر کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں آئندہ بلِی جین کنگ کپ 2026 کے سلسلے میں کچن کُوزین کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو ) پر دستخط کر دیئے۔
پی ٹی ایف کے بلِی جین کنگ کپ 2026 کے لئے کچن کُوزین کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف)نے پیر کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں آئندہ بلِی جین کنگ کپ 2026 کے سلسلے میں کچن کُوزین کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو ) پر دستخط کر دیئے۔ پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی نے کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان میں اس باوقار بین الاقوامی خواتین ٹیم ٹینس ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔
پی ٹی ایف کے صدر، سیکرٹری جنرل اور انتظامیہ نے کچن کُوزین کے منیجنگ ڈائریکٹر علی حسین راجہ اور چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او ) مصطفیٰ حسین راجہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بلِی جین کنگ کپ 2026 کے لئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پارٹنر بننے پر آمادگی ظاہر کی۔







