آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے آؤٹ آف فارم بلے باز مارنس لبوشین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دورہ جنوبی افریقا کے لیے ٹیسٹ سکواڈ میں برقرار رکھا ہے
خراب فارم کے باوجود مارنس لبوشین جنوبی افریقا کے خلاف آسٹریلوی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل

مزید خبریں
سڈنی ۔7ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے آؤٹ آف فارم بلے باز مارنس لبوشین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دورہ جنوبی افریقا کے لیے ٹیسٹ سکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق نمبر تین پر بیٹنگ کرنے والے 32 سالہ مارنس لبوشین 2023 کے بعد سے کوئی ٹیسٹ سنچری بنانے میں ناکام رہے ہیں اور بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں بھی وہ خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، جس کے باعث انہیں زمبابوے اور جنوبی افریقاکے خلاف ون ڈے سیریز سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔چیف سلیکٹر جارج بیلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مارنس لبوشین سے مزید رنز کی توقع رکھتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ ٹیم کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے۔
16 رکنی سکواڈ میں کوپر کونولی، میتھیو کوہنیمن اور مائیکل نیسر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ سال 2018 کے سینڈ پیپر سکینڈل کے بعد آسٹریلیا کا جنوبی افریقاکا یہ پہلا ٹیسٹ دورہ ہے، جہاں تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ 9 اکتوبر سے ڈربن میں شروع ہوگا۔ ٹیسٹ گکیبرہا اور کیپ ٹاؤن میں ہوں گے۔ یہ 2018 کے بال ٹیمپرنگ سکینڈل کے بعد جنوبی افریقا میں آسٹریلیا کی پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔جنوبی افریقا کے خلاف اعلان کردہ آسٹریلوی ٹیسٹ سکواڈ میں پیٹ کمنز (کپتان)، سکاٹ بولینڈ، الیکس کیری، کوپر کونولی، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمن، مارنس لبوشین، ناتھن لائن، مائیکل نیسر، میتھیو رینشا، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک اور بو ویبسٹر شامل ہیں۔








