آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے والے شہریوں میں پودے تقسیم کئے۔
ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے والے شہریوں میں پودے تقسیم

مزید خبریں
اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے والے شہریوں میں پودے تقسیم کئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کے ساتھ ماحول کے تحفظ میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔








