سعودی نائب وزیرِ خارجہ انجینئر ولید الخریجی نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکرٹریٹ کے ہیڈ کوارٹر میں وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی نمائندگی کرتے ہوئے 166 ویں باقاعدہ سیشن میں وزارتی سطح پر عرب لیگ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔
سعودی عرب کی اسرائیلی خلاف ورزیاں روکنے کے لیےعرب وزارتی اجلاس میں شرکت

مزید خبریں
قاہرہ۔8ستمبر (اے پی پی):سعودی نائب وزیرِ خارجہ انجینئر ولید الخریجی نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکرٹریٹ کے ہیڈ کوارٹر میں وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی نمائندگی کرتے ہوئے 166 ویں باقاعدہ سیشن میں وزارتی سطح پر عرب لیگ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔
العربیہ اردو کے مطابق اجلاس کے دوران مشترکہ عرب کارروائی کے راستے اور رکن ممالک اور ان کے عوام کی خواہشات کو پورا کرنے والے طریقوں کو تیار کرنےکا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کوروکنے کے لیے مشترکہ عرب اقداامات کو تیز کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں متعدد عرب امور اور بین الاقوامی منظرنامے کی پیش رفت پر بھی بحث کی گئی جن میں بین الاقوامی بحری راہداریوں کی سلامتی،تحفظ اور ان میں بحری جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانا اور آبنائے ہرمز کی اپنی طبیعی حالت میں واپسی کی ضرورت اور خطے اور اس کے عوام میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینا شامل ہے۔
متوازی طور پر سعودی نائب وزیرِ خارجہ نے القدس میں غیر قانونی اسرائیلی پالیسیوں اور اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے کام کرنے والی وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ القدس اور مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی خلاف ورزیوں اور تجاوزات کو روکنے کے لیے مشترکہ عرب کوششوں کو تقویت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سياق میں اجلاس میں عرب لیگ میں مملکت کے مستقل مندوب سفیر عبدالعزیز المطر کی موجودگی میں فلسطین میں اسرائیلی اقدامات، توسیع پسندانہ پالیسیوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بستیوں کی تعمیر اور بے دخلی کے عملیات کا مقابلہ کرنے کے طریقوں پر بحث کی گئی۔








