ٹاپ سیڈ الیگزینڈر زویروف یو ایس اوپن مینز سنگلزکوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جرمنی کے نامور ٹینس سٹاراور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈ ڈ الیگزینڈر زویروف اور روس کے کیرن خچانوف اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

نیویارک۔8ستمبر (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹاراور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈ ڈ الیگزینڈر زویروف اور روس کے کیرن خچانوف اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

ی بی سی کے مطابق رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں، جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔آرتھر ایش سٹیڈیم میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 میچ میں 29 سالہ جرمن ٹینس سٹاراورٹاپ سیڈ ڈ الیگزینڈر زویروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کے حریف کھلاڑی لوسیئس تھیڈیئس ڈارڈیری کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6، 2-6 اور 6-7(3-7)سے ہراکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔کوارٹر فائنل میں الیگزینڈرزویروف کا مقابلہ نیدرلینڈز کے بوٹک وان ڈی زینڈشُلپ سے ہوگا۔ ایک اور میچ میں روسی کھلاڑی کیرن خچانوف نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد امریکی حریف کھلاڑی لنر ٹین کو 5-7، 6-4، 7-6(8-6)،1-6 اور 4-6سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ تک رسائی حاصل کی۔کوارٹر فائنل میں کیرن خچانوف کا مقابلہ بیلجیئم کے حریف کھلاڑی الیگزینڈر بلاکس سے ہوگا۔