وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں ،سمندروں کے تحفظ اور پاکستان کے بحری مفادات کو آگے بڑھانے میں ثابت قدمی کے ساتھ خدمات کی انجام دہی پر فخر ہے۔
قوم کو پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور ملکی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے خدمات پر فخر ہے، وزیراعظم

مزید خبریں
اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں ،سمندروں کے تحفظ اور پاکستان کے بحری مفادات کو آگے بڑھانے میں ثابت قدمی کے ساتھ خدمات کی انجام دہی پر فخر ہے۔
منگل کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم بحریہ پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ کے افسران ، جوانوں اور سویلین اہلکاروں کو سلام اور شہدا اور سابق فوجیوں کوخراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 1965 میں آپریشن دوارکا کے دوران اور آبدوز غازی کی موجودگی میں جس بہادری کا مظاہرہ کیا گیا وہ ہماری تاریخ کا سنہرا باب ہے جو ہمت، درستگی کے ساتھ کارروائی اور ہماری بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے ایک غیرمتزلزل عزم کا ثبوت ہے۔








