آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم کے ذریعے پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے اب تک 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن میں طالبات کی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار سے زائد (68 فیصد) اور طلبا تقریبا 51 ہزار (32 فیصد) ہیں
پنجاب کے سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے آن لائن درخواستیں 1 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئیں

مزید خبریں
لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم کے ذریعے پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے اب تک 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن میں طالبات کی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار سے زائد (68 فیصد) اور طلبا تقریبا 51 ہزار (32 فیصد) ہیں۔
ایف اے 57 ہزار اور آئی سی ایس 54 ہزار درخواستوں کیساتھ سب سے مقبول شعبے رہے جو مجموعی درخواستوں کا 69 فیصد بنتے ہیں جبکہ ایف ایس سی پری میڈیکل 28 ہزار درخواستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ انہی تینوں شعبوں میں طالبات کا تناسب سب سے زیادہ رہا۔ پری میڈیکل 81 فیصد، ایف اے 74 فیصد، آئی سی ایس 61 فیصد رہا۔ فنی شعبوں میں ایف اے آئی ٹی میں طالبات کا حصہ 65 فیصد رہا جبکہ ڈی آئی ٹی و ڈی کام میں طلبا زیادہ نمایاں رہے۔ پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کے مطابق اس نظام نے طویل قطاروں اور مینوئل داخلوں کے مسائل ختم کیے ہیں اور حکومت کو پالیسی سازی کیلئے حقیقی تعلیمی ڈیٹا فراہم کر رہا ہے۔درخواست www.ocas.punjab.gov.pk پر جمع کرائی جا سکتی ہے۔ PayZen انضمام سے فیس موبائل بینکنگ، اے ٹی ایم کارڈز، ٹی سی ایس اور برانچ لیس بینکنگ کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے۔








