سی سی ڈی نواں کوٹ نے بادامی باغ میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک ڈیرے پر چھاپہ مارا۔
سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک
لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):سی سی ڈی نواں کوٹ نے بادامی باغ میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک ڈیرے پر چھاپہ مارا۔ سی سی ڈی حکام کے مطابق ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد مبینہ طور پر کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا
جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے ساتھی تنویر اور عمران کی تلاش جاری ہے۔ ملزم فیصل علی کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔









