کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کے طلباء و طالبات نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا جہاں انہیں پولیس کے مختلف شعبہ جات،تفتیشی نظام،جرائم کی روک تھام،کرائم کنٹرول اور عوامی خدمت کے نظام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی
ایبٹ آباد،کامسیٹس یونیورسٹی کے طلبہ کا ڈی پی او آفس کا مطالعاتی دورہ،پولیسنگ پر بریفنگ

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 08 ستمبر (اے پی پی):کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کے طلباء و طالبات نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا جہاں انہیں پولیس کے مختلف شعبہ جات،تفتیشی نظام،جرائم کی روک تھام،کرائم کنٹرول اور عوامی خدمت کے نظام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر طلباء و طالبات نے ڈی پی او ہارون رشید خان سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں پولیس کے فرائض و ذمہ داریوں،مقدمات کے اندراج،شواہد اکٹھے کرنے،ملزمان کی گرفتاری،عدالتی کارروائی،امن و امان،ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔
ڈی پی او ہارون رشید خان نے کہا کہ جدید پولیسنگ میں پیشہ ورانہ تفتیش،جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال،میرٹ،بروقت کارروائی اور قانون کی بالادستی بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔طلباء نے پولیس کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرکے عملی امور کا مشاہدہ کیا۔ دورہ کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں طلباء نے پولیسنگ اور جرائم کی روک تھام سے متعلق مختلف سوالات کیے۔








