وزیرمملکت اطلاعات و نشریات ،قومی و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات، قومی و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے آج پھر وہی گھسا پیٹا ریکارڈ چلایا ، وہ اپنی تقریروں سے اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں ، بتائیں پچھلے ساڑھے چار سال میں آپ نے کتنے بجلی کے پراجیکٹس لگائے، بتائیں 350 چھوٹے ڈیم کہاں ہیں ؟عمران صاحب قوم کو بتائیں انصاف …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات، قومی و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے آج پھر وہی گھسا پیٹا ریکارڈ چلایا ، وہ اپنی تقریروں سے اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں ، بتائیں پچھلے ساڑھے چار سال میں آپ نے کتنے بجلی کے پراجیکٹس لگائے، بتائیں 350 چھوٹے ڈیم کہاں ہیں ؟عمران صاحب قوم کو بتائیں انصاف بس کہاں ہے ؟ بتائیں احتساب کمیشن کا تالا کب کھولیں گے،عمران صاحب آپ نے پچھلے ساڑھے چار سال میں رونے جھوٹ بولنے اور گالیاں دینے کے علاوہ کیا کیا ہے ، عمران خان صاحب اب توان شاءاللہ اورنج ٹرین بھی مکمل ہو جائے گی، آپ کا کیا ہوگا،عمران صاحب اگلی تقریر میں خیبرپختونخواہ میں اپنی حکومت کی کارکردگی پہ صرف تین لائنیں بول کے دکھائیں ۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہعمران صاحب پچھلے چار سال میں آپ نے جتنے جھوٹ بولے ہیں اتنا کام کرتے تو کے پی کے کے لوگ آپ کے خلاف بنی گالا کے باہر احتجاجی مظاہرے نہ کرتے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پوری قوم آپ کی کرپشن، منی لا نڈرنگ، جوئے کے پیسے، پارٹی فنڈنگ ،پارلیمنٹ پر حملہ، پی ٹی وی پر حملہ کے کیسز میں انسداد دہشت گردی کی عدالت ،الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

Leave a Reply