صدر مملکت آصف علی زرداری نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اور عوام کو تاجکستان کی آزادی کی 35 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اپنے خط میں کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو مشترکہ عقیدے، ثقافتی مماثلتوں، مشترکہ ورثے اور باہمی اعتماد …
صدر مملکت آصف علی زرداری کی تاجکستان کو 35 ویں یوم آزادی پر مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اور عوام کو تاجکستان کی آزادی کی 35 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اپنے خط میں کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو مشترکہ عقیدے، ثقافتی مماثلتوں، مشترکہ ورثے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان تجارت، توانائی، رابطوں اور عوامی سطح پر تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی مسلسل توسیع کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صدر امام علی رحمان کی دوراندیش قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ شراکت داری مزید مضبوط ہوتی رہے گی جو خطے میں امن، استحکام، رابطوں اور خوشحالی میں معاون ثابت ہوگی۔







