کراچی۔ 10 دسمبر (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں ایک ہی طرح کے امراض کا بار بار پھیلنا قابل تشویش ہے، طبی ماہرین ان علاقوں میں حفظان صحت،معمولی امراض کے علاج اور زچہ و بچہ کے مسائل سے نمٹنے کے آسان طریقوں کو فروغ دے کر ان مسائل پرپر قابو پانے میں مدد دے سکتے ہیں۔ڈاکٹروں میں ہڑتال کلچر کا فروغ …
صدرمملکت ممنون حسین کا جناح سندھ میڈکل یونیوسورسٹی کے پہلے کانوکیشن سے خطاب

مزید خبریں
کراچی۔ 10 دسمبر (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں ایک ہی طرح کے امراض کا بار بار پھیلنا قابل تشویش ہے، طبی ماہرین ان علاقوں میں حفظان صحت،معمولی امراض کے علاج اور زچہ و بچہ کے مسائل سے نمٹنے کے آسان طریقوں کو فروغ دے کر ان مسائل پرپر قابو پانے میں مدد دے سکتے ہیں۔ڈاکٹروں میں ہڑتال کلچر کا فروغ مناسب نہیں ،ڈاکٹر اس سے گریز کریں کیوں کہ ان انسانیت کی خدمت کے لیے تعلیم دی گئی ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات کراچی میں جناح سندھ میڈکل یونیوسورسٹی کے پہلے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر یونیوسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر محمد طارق رفیع۔ڈاکٹر لبنیٰ بیگ اور ڈاکٹر صغریٰ پروین نے بھی خطاب کیا۔ صدر مملکت نے کامیاب طلبہ میں اسناد اور میڈل بھی تقسیم کیے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آج ایک تاریخی دوراہے پر کھڑا ہے جس کے ایک طرف ماضی کی شاندار کامیابیاں اور مسائل اور دوسری طرف ایسے عظیم الشان امکانات ہیں جو تاریخ کا دھارا موڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔قومی زندگی کے اس مرحلے پر نوجوان ہی ہیں جو ہمارے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔








