پاکستان کی سب سے بڑی صحت سے متعلق نمائش اور کانفرنس 23ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز 2026، 10 سے 12 ستمبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی۔
23ویں ہیلتھ ایشیا 2026، صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری اور ترقی کا نیا باب

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی سب سے بڑی صحت سے متعلق نمائش اور کانفرنس 23ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز 2026، 10 سے 12 ستمبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی۔
ایس آ ئی ایف سی کے مطابق نمائش کا انعقاد خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )، وزارتِ قومی صحت اور ای کامرس اینڈ گیٹ وے کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے جس میں عالمی ماہرین، طبی ادارے، دواساز کمپنیاں، سرمایہ کار اور پالیسی ساز شرکت کریں گے۔ہیلتھ ایشیا 2026 میں 400 سے زائد ملکی و بین الاقوامی برانڈز اپنی مصنوعات اور جدید طبی خدمات پیش کریں گے جبکہ 30 سے زائد بین الاقوامی مقررین اور 270 سے زائد مقامی ماہرین صحت کے شعبے سے متعلق مختلف موضوعات پر اظہار خیال کریں گے۔نمائش میں چین، ترکیہ، ایران، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کے وفود بھی شرکت کریں گے، جس سے پاکستان کے ہیلتھ کیئر شعبے میں عالمی تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ ہیلتھ ایشیا 2026 جدید طبی تحقیق، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور پائیدار صحت کے نظام کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کے وژن کی عکاسی کرتی ہے جبکہ یہ ایونٹ ملکی صحت کے شعبے کو عالمی مارکیٹ سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔








