لاہور ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی دین خلق خدا کیلئے مسائل پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیتا‘ ہم نے جمہوریت کیخلاف ہونیوالی ہر سازش کا مقابلہ کیا اور اپنے بڑوں کے پرچم کو سرنگوں نہیں ہونے دیا‘ ن لیگ پر وہ وقت بھی آیا جب وہ جمہوریت کیلئے مزاحمت کا استعارہ بن گئی‘ ہمارے لیڈر نواز …
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کیپٹن مبین شہید انڈر پاس کے افتتاح کے موقع پر جلسہ سے خطاب

مزید خبریں
لاہور ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی دین خلق خدا کیلئے مسائل پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیتا‘ ہم نے جمہوریت کیخلاف ہونیوالی ہر سازش کا مقابلہ کیا اور اپنے بڑوں کے پرچم کو سرنگوں نہیں ہونے دیا‘ ن لیگ پر وہ وقت بھی آیا جب وہ جمہوریت کیلئے مزاحمت کا استعارہ بن گئی‘ ہمارے لیڈر نواز شریف نے یہ درس دیا ہے کہ چور دروازے سے اور ووٹ لئے بغیر حکومتوں میں آنے سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا‘ مخالفین ہماری مخالفت کریں لیکن ملک کے ساتھ نہ کھیلیں یہ پیغام سب کیلئے ہے‘ وہ اتوار کے روز کیپٹن مبین شہید انڈر پاس کے افتتاح کے موقع پر جلسہ سے خطاب کر رہے تھے‘ اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق‘ خواجہ احمد حسان‘ میاں نصیر‘ یاسین سوہل سمیت لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی‘ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے یہ ملک بنایا ۔








