زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ زروسیع اوربینکوں کے ڈیپازٹس میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پرکمی ، زروسیع اوربینکوں کے ڈیپازٹس میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ زروسیع اوربینکوں کے ڈیپازٹس میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 28اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم11.678ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.9فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 11.78ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیاتھا،رواں مالی سال کے آغازسے لے کراب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طورپر2.2فیصدکی کمی ہوئی ہے،اعدادوشمارکے مطابق 28اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 32.21ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم31.89ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیاتھا،رواں مالی سال کے آغازسے لے کراب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں مجموعی طورپر6.5فیصد کمی ہوئی ہے،اسی طرح 28اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں زروسیع(ایم ٹو)کاحجم 43.94ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.5فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں زروسیع کاحجم 43.73ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔








