اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) پاکستان۔ آسٹریلیا مشترکہ تجارتی کمیٹی نے اتوار کو دونوں ممالک کے مابین موجودہ تجارت اور سرمایہ کاری کو دستیاب صلاحیتوں کے مساوی لانے کے لئے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے نئے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے۔ یہ اتفاق رائے آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں منعقدہ پاکستان۔ آسٹریلیا مشترکہ تجارتی کمیٹی کے ساتویں اجلاس کے دوران کیا …
پاکستان۔ آسٹریلیا مشترکہ تجارتی کمیٹی کا ساتویں اجلاس،پاکستانی مصنوعات کی آسٹریلوی فیکرٹریوں تک رسائی سمیت وسیع سطح کے امور پر تبادلہ خیال
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) پاکستان۔ آسٹریلیا مشترکہ تجارتی کمیٹی نے اتوار کو دونوں ممالک کے مابین موجودہ تجارت اور سرمایہ کاری کو دستیاب صلاحیتوں کے مساوی لانے کے لئے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے نئے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے۔ یہ اتفاق رائے آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں منعقدہ پاکستان۔ آسٹریلیا مشترکہ تجارتی کمیٹی کے ساتویں اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔ اجلاس میں پاکستانی وفد نے وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ کی قیادت میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ آسٹریلیا کے وفد کی قیادت آسٹریلوی محکمہ امور خارجہ و تجارت کی فرسٹ اسسٹنٹ سیکرٹری مس کیتھی کلوگمان کر رہی تھیں۔ وزارت تجارت کی طرف سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس کے دوران پاکستانی مصنوعات کی آسٹریلوی فیکرٹریوں تک رسائی، پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقعوں اور کاروباری ویزے جیسے وسیع سطح کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








