نائب وزیراعظم کی مصر ی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، باہمی قریبی تعلقات آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران باہمی قریبی تعلقات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران باہمی قریبی تعلقات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دونوں ملکوں کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی صورتحال اور علاقائی امور پر قریبی مشاورت کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا جس میں سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ علاقائی چار ممالک کے وزرائے خارجہ (آر فور) کے ذریعے مشاورت بھی شامل ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔