ریسکیو1122 مردان کےاہلکار نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شانور پل نہر میں ڈوبنے والے چار سالہ بچے کی جان بچا لی۔
ریسکیو1122 مردان کے اہلکارنے چارسالہ بچے کی جان بچالی

مزید خبریں
پشاور۔ 09 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو1122 مردان کےاہلکار نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شانور پل نہر میں ڈوبنے والے چار سالہ بچے کی جان بچا لی۔
ترجمان ریسکیو1122مردان کےمطابق تحصیل تخت بھائی کے علاقے شانور پل میں چار سالہ بچہ اویس ولد فواد نہر میں ڈوب گیا۔راستے سے گزرنے والے ریسکیو1122 کے میڈیکل ٹیکنیشن بلال نے نہر میں چھلانگ لگا کر بچے کو پانی سے نکال لیا۔ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے بچے کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مردان کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بچے کو مزید طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔جہاں ڈاکٹروں نے بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔








