اسلام آباد ٹریفک پولیس کی موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹ کے استعمال کے فروغ کے لیے خصوصی مہم کے تحت ہیلمٹ استعمال میں 90 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم ، ہیلمٹ استعمال میں 90 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس کی موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹ کے استعمال کے فروغ کے لیے خصوصی مہم کے تحت ہیلمٹ استعمال میں 90 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے کہا ہے کہ ہیلمٹ کے استعمال میں 90 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ہیلمٹ کے استعمال میں نمایاں اضافہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے خوش آئند ہے، ہیلمٹ صرف ٹریفک قانون نہیں بلکہ موٹرسائیکل سوار کی زندگی کا محافظ ہے، موٹرسائیکل سوار اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے سفر کے دوران ہیلمٹ لازمی استعمال کریں، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس قانون پر عملدرآمد کے ساتھ شہریوں میں ٹریفک شعور اجاگر کرنے کے لیے بھی بھرپور اقدامات کر رہی ہے، ٹریفک قوانین کی پابندی اور ہیلمٹ کا استعمال محفوظ سفر کی ضمانت ہے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کی سڑکوں کو مزید محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔








