گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 3 پولیس مقابلے و کارروائیاں عمل میں آئیں جن میں 3 ریکارڈ یافتہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔
گوجرانوالہ،مختلف علاقوں میں 3 پولیس مقابلے و کارروائیاں، 3 ریکارڈ یافتہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 3 پولیس مقابلے و کارروائیاں عمل میں آئیں جن میں 3 ریکارڈ یافتہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے-
ترجمان ضلعی پولیس گوجرانوالہ کے مطابق تھانہ علی پور چٹھہ پولیس نے کارروائی کے دوران راہزنی اور چوری کے 20 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب ملزم ظفر نواز عرف بگو کو دوران پولیس ریڈ فرار ہونے کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار کیا اس کے قبضہ سے دوران واردات چھینی گئی رقم اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔ ایک اور کاروائی میں تھانہ گکھڑ منڈی پولیس نے راہزنی و چوری کے درجن مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم اللہ دتہ عرف جٹو کو پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا
اس کے قبضہ سے منشیات برآمد ہوئیں اور تھانہ باغبانپورہ پولیس نے کارروائی میں منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش عارف حسین کو دوران ریڈ گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار کیا اس کے قبضہ سے منشیات برآمد ہوئیں۔ سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ایس پیز سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا ہے کہ پر امن اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کی بیخ کنی ناگزیر ہے۔








