سرگودھا پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،5 ملزمان گرفتار، 11 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد

سرگودھا پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 11 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

سرگودھا ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 11 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر تھانہ کڑانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا۔ ملزمان جعفر اور ذاکر کے قبضہ سے 7 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا جس میں بھینسیں اور بکریاں شامل ہیں جو بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کےحوالے کر دیا گیا۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ عطاء شہید محمد اعجاز نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان عمران، فیصل اور حسن کے قبضہ سے 4 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے جو کہ بعد ازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ مزید برآں ملزمان عمران، فیصل اور حسن سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30 بور بھی برآمد کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں