گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ٹریفک حادثات میں 19افراد جاں بحق جبکہ 1543زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1362ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 665 افراد شدید زخمی ہوگئے
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ٹریفک حادثات میں 19افراد جاں بحق، 1543زخمی ہوئے، ریسکیو 1122

مزید خبریں
لاہور۔9ستمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ٹریفک حادثات میں 19افراد جاں بحق جبکہ 1543زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1362ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 665 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 878معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے ۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 926 ڈرائیوز، 66کم عمرڈرائیور، 454 مسافراور182پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 285 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں ،جس میں صوبائی درالحکومت 352 متاثرین کے ساتھ پہلے ،ملتان 86 حادثات میں 97 متاثرین کے ساتھ دوسر ے ،فیصل آباد81حادثات میں 81متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1562متاثرین میں 1272مرد اور290 خواتین شامل ہیں۔








