وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند سے محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کے نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل اشفاق احمد نے ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر سیکرٹری کھیل و امورِ نوجوانان محمد آصف بھی موجود تھے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےمشیر کھیل و امورِ نوجوانان سے ڈی جی اسپورٹس کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 09 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند سے محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کے نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل اشفاق احمد نے ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر سیکرٹری کھیل و امورِ نوجوانان محمد آصف بھی موجود تھے۔
ملاقات میں محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کی مجموعی کارکردگی، جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں سمیت صوبے میں کھیلوں کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مشیر کھیل تاج محمد خان ترند نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ،نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، حکومت ان صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات و مواقع فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو نچلی سطح تک وسعت دینا اور باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل کھیل اشفاق خان نے محکمہ کھیل سے متعلق مختلف امور پر مشیر کھیل کو بریفنگ دی اور صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی ترجیحات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے محکمہ کھیل اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں ادا کرے گا۔








