پوسٹ گریجویٹ نرسنگ کالج حیات آباد کی پرنسپل بی بی سلطانیہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا

پوسٹ گریجویٹ نرسنگ کالج حیات آباد کے واقعہ کی حقائق جانچ کمیٹی کی رپورٹ پر عملدرآمد شروع کردیا ہے

پشاور۔ 09 ستمبر (اے پی پی):پوسٹ گریجویٹ نرسنگ کالج حیات آباد کے واقعہ کی حقائق جانچ کمیٹی کی رپورٹ پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔محکمہ صحت نے کالج کی پرنسپل بی بی سلطانیہ کو عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سائنسز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

اعلامیے کے مطابق گورنمنٹ نرسنگ کالج ایچ ایم سی کی پرنسپل شبانہ نور کو پوسٹ گریجویٹ نرسنگ کالج حیات آباد کی پرنسپل کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔محکمہ صحت نے پرنسپل کی تبدیلی اور اضافی چارج تفویض کرنے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا۔

 

مزید خبریں