ڈپٹی کمشنرکی زیرِ صدارت ریونیو امور سے متعلق اجلاس، مختلف معاملات اور زیرِ التواء کیسز پر پیشرفت کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیرِ صدارت ریونیو امور سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ریونیو سے متعلق مختلف معاملات اور زیرِ التواء کیسز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

فیصل آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیرِ صدارت ریونیو امور سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ریونیو سے متعلق مختلف معاملات اور زیرِ التواء کیسز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں لاگ اِن ایشوز، ونڈا جات، کھیوٹ میوٹیشن، ای آبیانہ اور جی پی سی امور سمیت دیگر ریونیو معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام زیرِ التواء ریونیو معاملات مقررہ مدت کے اندر نمٹائے جائیں اور شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو ریونیو معاملات میں غیر ضروری تاخیر یا مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور ریونیو دفاتر میں شفاف، میرٹ پر مبنی اور بروقت سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بدعنوانی، غفلت یا عوامی شکایات کا باعث بننے والے اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو فیلڈ میں مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ یا ضلعی انتظامیہ کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو امور کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کرتے ہوئے شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل پر خصوصی توجہ دی جائے۔

 

مزید خبریں