وائس چیئرمین واسا لاہور چوہدری شہباز احمد نے بدھ کو زیر تعمیر واسا ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور عمارت کے جاری تعمیراتی کام،پیش رفت اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا
وائس چیئرمین واسا لاہور کا زیر تعمیر واسا ہیڈ آفس کا دورہ

مزید خبریں
لاہور۔9ستمبر (اے پی پی):وائس چیئرمین واسا لاہور چوہدری شہباز احمد نے بدھ کو زیر تعمیر واسا ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور عمارت کے جاری تعمیراتی کام،پیش رفت اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز عبد اللطیف اور ڈائریکٹر شازل وقار بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔وائس چیئرمین واسا نے زیر تعمیر ہیڈ آفس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے تعمیراتی مراحل اور کام کی رفتار کے بارے میں بریفنگ لی۔انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور اس دوران معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ واسا ہیڈ آفس کی تعمیر جدید تقاضوں اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کی جائے تاکہ افسران اور ملازمین کو بہتر اور جدید دفتری ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار اور دیگر امور پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔چوہدری شہباز احمد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے اور تعمیراتی کام کی پیش رفت سے متعلق رپورٹ بھی باقاعدگی سے پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے ساتھ تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔








