امریکی سفارتخانہ کے بین الاقوامی نارکوٹکس اینڈ لاءانفورسمنٹ سیکشن نے جون سے ستمبر کے دوران پاکستان میں پولیس کے 9 اداروں کو 23 ملین ڈالر مالیت کا حفاظتی سامان فراہم کیا گیا، ڈائریکٹر بین الاقوامی نارکوٹکس اینڈ لاءانفورسمنٹ جیفری شیریف اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) امریکی سفارتخانہ کے بین الاقوامی نارکوٹکس اینڈلاءانفورسمنٹ سیکشن نے جون سے لیکر ستمبرتک کے عرصہ کے دوران پاکستان میں پولیس کے 9اداروں …
امریکی سفارتخانہ کے بین الاقوامی نارکوٹکس اینڈ لاءانفورسمنٹ سیکشن نے جون سے ستمبر کے دوران پاکستان میں پولیس کے 9 اداروں کو 23 ملین ڈالر مالیت کا حفاظتی سامان فراہم کیا گیا
مزید خبریں
امریکی سفارتخانہ کے بین الاقوامی نارکوٹکس اینڈ لاءانفورسمنٹ سیکشن نے جون سے ستمبر کے دوران پاکستان میں پولیس کے 9 اداروں کو 23 ملین ڈالر مالیت کا حفاظتی سامان فراہم کیا گیا، ڈائریکٹر بین الاقوامی نارکوٹکس اینڈ لاءانفورسمنٹ جیفری شیریف
اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) امریکی سفارتخانہ کے بین الاقوامی نارکوٹکس اینڈلاءانفورسمنٹ سیکشن نے جون سے لیکر ستمبرتک کے عرصہ کے دوران پاکستان میں پولیس کے 9اداروں کو 23 ملین ڈالرمالیت کا حفاظتی سامان( پروٹیکٹوگئیر) فراہم کیا۔پیرکویہاں جاری بیان کے مطابق جدیدترین کم وزن حفاظتی سامان میں 30500 بلٹ پروف جیکٹس اور27 ہزارسے زائد بیلسٹک ہیلمٹ شامل ہیں جو دہشت گردی اورجرائم سے برسرپیکار پولیس اہلکاروں کو فراہم کیاگیاہے۔ان اداروں میں چاروں صوبوں کی پولیس فورس، فرنٹئیرکورخیبرپختونخوا، فرنٹئیرکانسٹیبلری،فاٹا میں لیویز، نیشنل ہائی ویزاینڈموٹرویزپولیس اورنیشنل پولیس اکیڈیمی شامل ہیں۔بیان کے مطابق اس معاونت کے بعد 2009ءسے لیکر اب تک پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو مجموعی طورپر53ہزاربلٹ پروف جیکٹس اور47ہزارسے زائد بیلسٹک ہیلمٹس کی فراہمی کی جاچکی ہے۔بین الاقوامی نارکوٹکس اینڈلاءانفورسمنٹ کے ڈائریکٹر جیفری شیریف نے بتایا کہ پاکستانی پولیس اہلکار کمیونٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے روزمرہ کے فرائض میں قربانیاں دے رہے ہیں ، امریکا اورپاکستان دونوں میں اپنے شہریوں کی حفاظت کا انحصارپولیس پرہوتاہے،انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اوراستحکام کویقینی بنانے میں ہم پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ ہوں گے۔








