گوادر میں پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ اور لسبیلہ میں آئی ایس پی آر سمرانٹرن شپ پروگرام کی اختتامی تقریبات منعقد کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر سمرانٹرن شپ پروگرام2026 کی اختتامی تقریبات میں اساتذہ اورطلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گوادرمیں منعقدہ تقریب میں جی او سی گوادر نے پروگرام مکمل کرنے والے طلبا ء وطالبات کو مبارکباد دی اورسرٹیفکیٹ تقسیم …
گوادر کے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ اور لسبیلہ میں آئی ایس پی آر سمرانٹرن شپ پروگرام کی اختتامی تقریبات

مزید خبریں
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):گوادر میں پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ اور لسبیلہ میں آئی ایس پی آر سمرانٹرن شپ پروگرام کی اختتامی تقریبات منعقد کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر سمرانٹرن شپ پروگرام2026 کی اختتامی تقریبات میں اساتذہ اورطلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گوادرمیں منعقدہ تقریب میں جی او سی گوادر نے پروگرام مکمل کرنے والے طلبا ء وطالبات کو مبارکباد دی اورسرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ لسبیلہ میں پاک فوج کےاعلیٰ افسران اوریونیورسٹی کے وائس چانسلرنےانٹرن شپ مکمل کرنے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔
آئی ایس پی آر انٹرن شپ کے دوران طلبہ کو حقائق کوجانچنے کے ساتھ جدید ابلاغی مہارتوں کو سیکھنے اور ان کا عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آر انٹرن شپ مکمل کرنا ایک اعزاز ہے جس نے قومی خدمت کا حوصلہ بڑھایا ،سمر انٹرن شپ مکمل کرنے سے ہم ملکی مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے اور انہیں حل کرنے کے قابل ہوئے، اس طرح کے پروگرام جاری رکھے جائیں جہاں لوگوں کو اپنے سوالات کے جواب ملیں، آئی ایس پی آرسمر انٹرن شپ سے ہمیں حقائق کو بہتر طور پر جانچنے کی صلاحیت حاصل ہوئی۔ تقریبات کے مہمانوں نے نوجوانوں کو جدید تعلیم اورہنر سے آراستہ ہوکر پاکستان بالخصوص بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔








