ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی ہدایت پر ایس ڈی پی او رورل ٹو عصمت اللہ خان کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ منڈان عبدالصبور مروت نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم سفیان ولد رفیع اللہ سکنہ جھنگی طغل خیل کو گرفتار کرلیا
بنوں بھتہ خوری میں مطلوب مرکزی ملزم سمیت تین ملزمان گرفتار، دو پستول برآمد

مزید خبریں
پشاور۔ 10 ستمبر (اے پی پی):ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی ہدایت پر ایس ڈی پی او رورل ٹو عصمت اللہ خان کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ منڈان عبدالصبور مروت نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم سفیان ولد رفیع اللہ سکنہ جھنگی طغل خیل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دو مبینہ سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے دو پستول برآمد کرلیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔








