وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا پی ٹی آئی پشاور کے دیرینہ کارکن ماجد خان کی وفات پر اظہار تعزیت

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی شفیع جان نے پی ٹی آئی پشاور کے دیرینہ کارکن ماجد خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

پشاور۔ 10 ستمبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی شفیع جان نے پی ٹی آئی پشاور کے دیرینہ کارکن ماجد خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اطلاعات نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔