واسا نے شہر کے 6 سرکاری ہسپتالوں میں 48 فائر ہائیڈرینٹس نصب کردئیے

واسا فیصل آباد نے شہر کے 6 سرکاری ہسپتالوں میں 48 فائر ہائیڈرینٹس نصب کردئیے ہیں جن کا مقصد ممکنہ آتشزدگی کی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کی قیمتی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے

فیصل آباد۔ 10 ستمبر (اے پی پی):واسا فیصل آباد نے شہر کے 6 سرکاری ہسپتالوں میں 48 فائر ہائیڈرینٹس نصب کردئیے ہیں جن کا مقصد ممکنہ آتشزدگی کی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کی قیمتی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ اس حوالے سے مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا ہے کہ واسا فیصل آباد نے شہر کے 6 سرکاری ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 48 فائر ہائیڈرینٹس نصب کئے ہیں جن میں الائیڈ ہسپتال ون میں 20، الائیڈ ہسپتال ٹو میں 10، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد، جنرل ہسپتال سمن آباد اور ایف آئی سی میں 5-5 جبکہ چلڈرن ہسپتال میں 3 فائر ہائیڈرینٹس شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں آتشزدگی کے کسی بھی ناگہانی واقعہ کے فوری بعد انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کے لئے بھرپور وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے واضح کیا کہ واسا فیصل آباد شہریوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔